عام آدمی پارٹی ( عاپ) کے ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے آج دہلی اسمبلی
میں الیكٹرانك ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے چھیڑچھاڑ کا براہ راست ڈیمو کرکے
دعوی کیا کہ ان مشینوں میں خفیہ کوڈ کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کیا جا سکتا ہے اور
ایسا کرتے ہوئے کسی خاص
پارٹی کے حق میں ووٹ منتقل کئے جا سکتے ہیں۔مسٹر بھاردواج نے ایوان میں ای وی ایم کے نمونے کا ڈیمو پیش کیا تو اس کو ٹیلی ویژن چینلوں نے براہ راست نشر کیا۔واضح رہے کہ ' ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ' کے مسئلے پر ایک دن کے لئے دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔